8 اکتوبر 2013 - 20:30
امریکی صدر: ری پبلیکن اپنےکاموں کےعوض تاوان طلب نہ کریں اور بجٹ کی منظوری دے

امریکی صدر نے شٹ ڈاؤن کے معاملے پر اپوزیشن جماعت سے مطالبہ کیا ہے کہ ری پبلیکن ایوان نمایندگان میں اپنےکاموں کےعوض تاوان طلب نہ کریں اور بجٹ کی منظوری دے۔

ابنا: واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ  کانگریس اور بالخصوص ری پبلکن ایوان نمائندگان کو ان کی بنیادی کاموں کے عوض تاوان طلب کرنے کا حق نہیں، بجٹ کی منظوری اور امریکا کے بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنانا نمائندگان کی بنیادی ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ری پبلکن سے بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن اہم تنازعات کےحل کےلیے ری پبلکن کے پاس کوئی سنجیدہ تجویز نہیں۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ اخراجات کا بل پاس نہ ہونےسے دنیا میں امریکی تشخص کوخطرات لاحق ہیں جب کہ اس کی وجہ سے ملک سنگین بحران کی لپیٹ میں آ سکتا ہے جس سے ہر امریکی متاثر ہو گا۔رپورٹ کے مطابق امریکا میں یکم اکتوبر سے وفاقی اداروں اور منصوبوں کی فنڈنگ روک دی گئی۔ 8 لاکھ سرکاری ملازمین کوگھر بھیج دیا گیا جبکہ 13لاکھ بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں۔ امریکی معیشت کویومیہ 30 کروڑ ڈالرزکا نقصان کا سامنا ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے طویل شٹ ڈاؤن سے امریکا کے ڈیفالٹ ہوجانے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے جوعالمی معیشت کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن سکتا ہے۔

.......

/169